اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے نبی پاک حضرت محمد (ص) کے یوم اعلان نبوت (عید مبعث) کی مناسبت سے فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 593 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی.
ايراني عدليہ كے سربراہ آيت اللہ 'صادق آملي لاريجاني' نے عيد مبعث كي آمد پر سپريم ليڈر آيت اللہ العظمي خامنہ اي كے نام اپنے خط ميں بعض قيديوں كي سزاؤں ميں بخشش اور كمي كي تجويز پيش كيا تھا.
مركزي كميشن نے 593 افراد كي سزاؤں ميں كمي اور بخشش كے شرائط كي معلومات كو فراہم كي تھي جس كے بعد حضرت آيت اللہ خامنہ اي كي خدمت ميں پيش كيا گيا.
رہبر انقلاب نے عدليہ كے سربراہ كي اس درخواست كي توثيق كرتے ہوئے اسے منظور كرليا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲